پاکستان کے مسائل حل ہونے میں ایک دہائی لگے گی آئی ایم ایف

گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح بلحاظ جی ڈی پی0.7 فیصداضافہ ہوا، آئی ایم ایف

رواں مالی سال بھی ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں ایک فیصداضافہ ہوا، آئی ایم ایف فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل حل ہونے میں اب بھی ایک دہائی لگے گی۔


پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی مزیدکام کی ضرورت ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی شرح 4فیصدسے کم پرآنااہم کامیابی ہے جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم مہنگائی کم ہونے میں حکومتی پالیسیوں کابھی عمل دخل ہے۔

حالیہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح بلحاظ جی ڈی پی0.7 فیصداضافہ ہوا۔ رواں مالی سال بھی ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں ایک فیصداضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے مطابق امیرطبقے کے لیے بجلی پرسبسڈی 2فیصدسے کم ہوکر اعشاریہ 7فیصد پر آگئی۔
Load Next Story