ٹائیگر ووڈ نے گالف سے غیر معینہ مدت تک دور رہنے کا فیصلہ کرلیا
میری واپسی اسی وقت ممکن ہوگی جب خود کو اعلیٰ سطح پر مقابلوں کیلیے تیارسمجھوں گا، ٹائیگر ووڈ
GILGIT:
سابق نمبرون امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ نے کھیل سے غیر معینہ مدت تک دور رہنے کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے۔
ٹائیگر ووڈ اب تک اپنے کیریئر میں 105 ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں، انھوں نے گذشتہ ہفتوں میں 2ایونٹس سے نام واپس لیا، وہ گالف کی دنیا میں واپسی کے لیے کسی مقررہ مدت کا اعلان نہیں کر رہے۔39 سالہ گالفر نے کہا کہ مجھے اپنے کھیل پر کافی کام کرنے اور اپنے لیے اہم شخصیات کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری واپسی اسی وقت ممکن ہوگی جب خود کو اعلیٰ سطح پر مقابلوں کیلیے تیارسمجھوں گا، ٹائیگر ووڈ کے مقابلوں سے دوری اختیار کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے، اہلیہ سے علیحدگی پر تنازع میں پھنسنے کے بعد وہ دسمبر 2009 میںبھی گالف سے دور ہو گئے تھے۔