آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

آرمی چیف کی والدہ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد چکلالہ گیریژن میں ادا کی جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور نشان حیدر میجر شبیر شریف کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ علیل تھیں اور اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرعلاج تھیں، آج علی الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد چکلالہ گیریژن میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین عصر کے بعد کیولری گراؤنڈ لاہور میں ہو گی۔
Load Next Story