حیدرآباد میں شالیمار ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں 25 افراد زخمی

واقعہ ٹرین کی آخری بوگی کا پہیہ نکلنے کی وجہ سے پیش آیا، ویلوے حکام

ریلوے حکام نے بوگیوں کو الگ کرکے ٹرین کراچی روانہ کردی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ڈیتھا کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ڈیتھا میں میرانی پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی آخری بوگی کا پہیہ نکلنے سے دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بوگیوں کو الگ کرکے ٹرین کراچی روانہ کردی جبکہ بوگیوں کی درستگی کا کام جاری ہے۔
Load Next Story