کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بزرگ شہری شہید

واقعے کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج جارحیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی فورسز نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 60 سالہ شہری کو شہید کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے راولا سیکٹر پر واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد اسلم نامی 60 سالہ شہری شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج جارحیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
Load Next Story