پی آئی اے کے10طیارے گراؤنڈ ہوچکے صرف 25فعال ہیں رپورٹ

25 فعال طیاروں میں سے6 طیارے ویٹ لیزپرلیے گئے ہیں۔

گراؤنڈ کئے گئے طیاروں میں 3 بوئنگ 300-747، 4ایئربس اے 300-310 اور 3 بوئنگ 300 737 طیارے شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ROME:
پی آئی اے کی جانب سے اب تک10طیاروں کوگراؤنڈکیے جانے کا انکشاف ہواہے جبکہ پی آئی اے کے 25طیارے اس وقت فعال ہیں جن میں سے6طیارے ویٹ لیزپرلیے گئے ہیں۔


ایکسپریس کو حاصل دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے اب تک 10طیارے گراؤنڈ کردیے گئے جن میں3 بوئنگ 300-747، 4ایئربس اے 300-310، 3 بوئنگ 300 737-طیارے شامل ہیں ان میں سے2طیارے معطل ہیں جن کے پرزے نہیں مل رہے جبکہ اس وقت پی آئی اے کے ویٹ لیز پر لیے گئے6طیاروں سمیت 25طیارے فعال ہیں، ان طیاروں میں ایک بوئنگ 300 747- ، 9بوئنگ 777ایل آر، 6ایئر بس اے 300-310، 3ایئربس اے 320اور 6 اے ٹی آر 500-42شامل ہیں جو اس وقت پی آئی اے کے مسافروں کیلیے استعمال ہو رہے ہیں۔
Load Next Story