ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 62 رنز سے ہرا دیا
زمبابوے کی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49ویں اوور میں 277 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 62 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا جنوبی افریقا نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، جنوبی افریقا کے ابتدائی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور ہاشم آملہ 11، کوئنٹن ڈی کوک 7 ، کپتان اے بی ڈویلیئر 25 جب کہ فاف ڈوپلیسی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم ڈیوڈ ملر اور جین پال ڈومنی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی اور ٹیم کا اسکور50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز تک پہنچا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 256 رنز کی شراکت ہوئی، ڈیوڈ ملر128 جب کہ جین پال ڈومنی 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے تناشے پنینگرا، ٹنڈائی چٹارا، ایلٹن چگمبرا اور تفادوا کمنگوزی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
زمبابوے کی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49ویں اوور میں 277 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ہملٹن مساکڈزا کے 80 اور چامو چبابا کے 64 رنز بھی زمبابوے کو فتح نہ دلا سکے اور جنوبی افریقا کے بولروں نے ایک کے بعد ایک زمبابوین بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا۔ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر 40، سکندر رضا 5، سین ولیمز 8، کریگ اروائن 13، سولومن مائر 27 اور پنیانگرا نے 4 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 3، ورنون فلینڈر اور مورنے مورکل نے 2،2 جب کہ ڈیل اسٹین اور جے پی ڈومینی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بلے بازی پر ڈیوڈ ملر کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔