مردوں میں بانچھ پن کی 10 وجوہات
عورت ہی بانچھ پن کی شکار نہیں ہوتی بلکہ بعض مرد بھی اولاد نہ ہونے کی وجہ ہوتے ہیں،تحقیق
KARACHI:
ہمارے معاشرے میں اگر کوئی جوڑا بے اولاد ہوتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ الزام عورت کو دیا جاتا ہے حالانکہ بے اولادی صرف عورت کے باعث نہیں بلکہ مرد کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے جب کہ سائنسدانوں نے مردوں کے بانجھ پن کی کئی وجوہات کا پتہ چلایا ہے۔
گلے کے غدود میں سوزش:
گلے کے غدود میں سوزش کے باعث مردانہ جرثومے بننے میں رکاوٹ آتی ہے اور بعض حالات میں مرد مکمل بانجھ پن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔
ٹیسٹیکلز میں خون کی روانی کا متاثر ہونا:
سائنسی تحقیق کے مطابق ٹیسٹیکلز میں موجود خون کی روانی میں کمی کے باعث تولیدی جرثوموں کی افزائش نہیں ہوپاتی۔
ٹیسٹیکلز کا اپنی جگہ پر نا ہونا:
ماہرین کے مطابق دوران حمل بچے کے ٹیسٹیکلز پیٹ میں تشکیل پاتے ہیں اور پیدائش سے کچھ عرصہ قبل ہی یہ اس کی مخصوص جگہ پر آتے ہیں، بعض بچوں میں ایک یا دونوں ٹیسٹیکلز ہی اپنی جگہ پر نہیں آپاتے جس کی وجہ سے بچے میں مختلف طبی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں بانجھ پن بھی شامل ہے۔
ٹیسٹیکل کینسر:
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹیکیولر کینسر بھی مردانہ بانجھ پن کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے، کینسر کی دیگر اقسام کی طرح اس کا علاج بھی اسی وقت ممکن ہے جب اس مرض کی تشخیص ابتدائی سطح پر ہی کرلی جائے، کینسر کی یہ قسم میں ٹیسٹیکلز کو شدید متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے مرد ناصرف ہمیشہ کے لئے بانجھ پن کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ حق زوجیت کی ادائیگی کی صلاحیت سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔
ذیابیطس:
جدید تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مرض بھی اسپرم کی افزائش پر اثر انداز ہوتا ہے۔
آپریشن یا چوٹ:
کھیل کے دوران کسی حادثے یا آپریشن کے باعث ٹیسٹیکلز کو خون پہنچانے والی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے تولیدی جرثوموں کی افزائش متاثر ہوسکتی ہے۔
جسمانی معذوری:
پیشاب کی نالی میں رکاوٹ کے باعث بعض مردوں کا تولیدی مادہ حق زوجیت کے دوران اس کی اصل جگہ پر نہیں پہنچ پاتا جس کے باعث بھی جوڑا اولاد کی نعمت سے محروم رہ سکتا ہے۔
مسلسل زیادہ درجہ حرارت میں کام کرنا:
وہ لوگ کو مسلسل زیادہ درجہ حرارت والے ماحول میں کام کرتے ہیں ان میں بھی بانجھ پن کے کیسز کی تعداد زیادہ دیکھی گئی ہے۔
آرام کی کمی، ذہنی دباؤ اور شراب کا استعمال:
بانجھ پن کی اکثر کیسز نفسیاتی مسائل کے باعث بھی سامنے آتے ہیں جن کی وجوہات بہت زیادہ کام، بے آرامی اور شراب نوشی ہوتی ہے۔
کرائیوپریزرویشن:
سائنسی اصطلاح میں کرائیوپریزرویشن اس پیچیدگی کو کہتے ہیں جو کیمیائی تابکاری کے باعث جسم کے خلیات، بافتوں یا کسی مخصوص عضو کو متاثر ہو، اس عمل کی وجہ سے بھی مرد بانجھ پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔