نصیر آباد میں شر پسندوں نے ٹاورز تباہ کردیئے بلوچستان کے 20 اضلاع کو بجلی معطل

کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے، کیسکو حکام

گزشتہ روز بھی شرپسندوں نے بجلی کے دو ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیئے تھے فوٹو: فائل

لاہور:
نوتال میں شر پسندوں نے 220 کے وی کے 2 ٹاورز دھماکا خیز مواد سے اڑادیئے جس سے بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔


سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصر آباد میں نوتال کے قریب شر پسندوں نے گڈو سے کوئٹہ آنے والی 220 کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع کو بجلی معطل ہوگئی ہے۔ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شرپسندوں نے بجلی کے دو ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیئے تھے۔
Load Next Story