سیکریٹری خارجہ مذاکرات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت ایجنڈے کا حصہ ہوگی سرتاج عزیز

بھارت کے ساتھ مذاکرات میں سرکریک اور سیاچن کے مسائل پر پہلے ہی پیش رفت ہوچکی ہے، مشیر خارجہ

پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات چاہتا ہے، سرتاج عزیز، فوٹو:فائل


وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کے ساتھ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات چاہتا ہے جب کہ عالمی برادری بھی دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک تسلیم کرتے ہیں کہ بھارت نے گزشتہ سال خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کو یکطرفہ طور پر ختم کرکے اچھا نہیں کیا تھا جب کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں سرکریک اور سیاچن کے مسائل پر پہلے ہی پیش رفت ہوچکی ہے اور اب سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

Load Next Story