تحریک انصاف کو ن لیگ سے زیادہ اندرونی اختلافات سے خطرہ ہے چوہدری سرور

تحریک انصاف کو آئندہ چند سالوں میں نظریاتی جماعت بنا دیں گے، رہنما تحریک انصاف

وہ پارٹیاں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں جن میں اتحاد نہیں ہوتا، چوہدری سرور۔ فوٹو: فائل

سابق گورنر پنجاب و تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اتفاق کا فقدان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے بڑا خطرہ ہے۔


تحریک انصاف اسلام آباد کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو آئندہ چند سالوں میں نظریاتی جماعت بنا دیں گے، مخالفین کو شکست دینے میں وقت لگے گا تاہم عمران خان تب ہی عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں جب پوری پارٹی ان کا ساتھ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹیاں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں جن میں اتحاد نہیں ہوتا، میں نے جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں لارڈ آف کامن کے رکن کی حیثیت سے میں نے کشمیر، فلسطین، عراق اور افغانستان کے عوام کیلیے آواز بلند کی، اگر آج اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار کا رویہ ترک کرے تو دنیا کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور وہی اس ملک کو انصاف فراہم کرنے کے خواہاں ہیں، اس لیے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔
Load Next Story