گھوٹکی میں نجی اسکول پر ملزمان کی فائرنگ استاد جاں بحق

پولیس نے عینی شادین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کا پیچھا شروع کردیا ہے

فائرنگ سے جائے وقوعہ پر بھگڈر مچ گئی جس کی وجہ سے 3خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ فوٹو: فائل

قادر پور روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی اسکول پر فائرنگ کرکے استاد کو جاں بحق کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گھوٹکی میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد قادر پور روڈ پر واقع ایک نجی اسکول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک استاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے جائے وقوعہ پر بھگڈر مچ گئی جس کی وجہ سے 3خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

استاد کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے عینی شادین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کا پیچھا شروع کردیا ہے۔
Load Next Story