لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کردی
درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس لئے اس کی درخواست بھی قابل سماعت نہیں، لاہور ہائی کورٹ
ABU DHABI:
ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کردی.
لاہور ہائی کورٹ نے رانا علم الدین غازی نامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے،اس لئے وہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، اس کےعلاوہ عمران خان عوامی اجتماعات میں جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، آئین کے تحت کوئی جھوٹا شخص اسمبلی رکن نہیں بن سکتا، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ عمران خان کو نا اہل قرار دیا جائے۔
عدالت عالیہ نے موقف سننے کے بعد درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس لئے اس کی درخواست بھی قابل سماعت نہیں۔