کوئٹہ میں فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ایک گرفتار
سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے
ہزار گنجی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی بھی ہوگئے۔
کوئٹہ کے پولیس چیف عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کے لئے ہزار گنجی کے علاقے میں پہنچیں جہاں دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر عثمان عرف سیف اللہ کو ساتھی سمیت ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا، آپریشن میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔