اسلام آباد میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر پر حملے کے خلاف طبی عملے کا احتجاج

اسپتال میں سیکیورٹی کو مزید سخت اور ڈاکٹر شاہد نواز ملک پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے، مظاہرین کا مطالبہ

ڈاکٹرنواز ملک کواس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ مریضوں کے معائنے کے بعد اسپتال سے باہر نکل رہے تھے فوٹو: فائل

دو روز قبل پمز میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر نواز ملک پر قاتلانہ حملے کے خلاف اسپتال کے طبی عملے نے احتجاج کیا۔



اسلام آباد کے پمز اسپتال کے باہر کئے گئے احتجاج میں ڈاکٹروں ، طبی عملے اور غیر طبی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور ڈاکٹر شاہد نواز ملک پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔


واضح رہے کہ دو روز قبل نامعلوم افراد نے اسپتال میں ڈاکٹر نواز ملک کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ مریضوں کے معائنے کے بعد باہر نکل رہے تھے۔

Load Next Story