ہٹ اینڈ رن کیس سلمان خان کے پاس لائسنس نہیںگواہ
جس دن حادثہ ہوا اس وقت سلمان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا،آر ٹی او افسر کا بیان
اداکار سلمان خان کے ڈرائیونگ کے دوران ایک شخص کو کار کی ٹکر مارنے کے ہٹ اینڈ رن کیس میں گزشتہ روز مزید پیچیدگی سامنے آئی جب ایک گواہ نے یہ بتایا کہ سلمان خان کے پاس تو ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں تھا۔
ایک تازہ اطلاع کے مطابق ممبئی ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او ) کی طرف سے کیس کے ایک گواہ نے بتایا کہ حادثے کے دن اداکار کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ یہ بیان آر ٹی او آفیسر کی طرف سے سامنے آیا ہے جسے سیشن عدالت کی طرف سے حادثے کے وقت سلمان کے لائسنس کی تصدیق کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بطور گواہ آر ٹی او افسر نے سیشن جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے کو بتایا کہ اداکار نے 2004ء میں لائسنس حاصل کیا تھا۔ 28 ستمبر 2002ء کو باندرا کے علاقے کے پاس کار حادثے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔