وزارت داخلہ کو دہشت گردوں کا علم ہی نہیں مقابلہ کیا کریں گے سینیٹ کمیٹی
دہشت گردوں کے پاس اتنااسلحہ اورپیسہ ہے جتنا پولیس اورفوج کے پاس بھی نہیں، طاہرمشہدی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف و استحقاق نے دینی مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات نہ دینے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت داخلہ اورپنجاب حکومت کودہشت گرد تنظیموں کے بارے میںعلم ہی نہیں وہ ان کامقابلہ کیسے کریں گے۔
کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ اورآئی پنجاب کی اجلاس میں عدم شرکت پربھی برہمی کااظہار کیا۔ کمیٹی میںقائم مقام آرپی او راولپنڈی نے انکشاف کیاکہ پنجاب کے اندرمشکوک مدارس موجودہیںلیکن ان کے خلاف ثبوت سامنے نہیںآئے، مدارس کوبیرونی امدادبھی جاری ہے۔ رضا ربانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مسعود کو بریفنگ دینے سے روک دیا۔ کمیٹی کااجلاس سینیٹر طاہرمشہدی کی زیرصدارت ہوا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کمیٹی نے آئی ایس آئی اورآئی بی سمیت تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں سے پنجاب میں مدارس کو بیرون ملک سے فنڈنگ پر تفصیلی رپورٹس مانگ لیں۔آن لائن کے مطابق چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزارت داخلہ اورپنجاب حکومت کے پاس دہشت گرد تنظیموں کے بارے میںکوئی معلومات نہیں وہ ان کا مقابلہ کیسے کریں گے، دہشت گردوں کے پاس اتنااسلحہ اورپیسہ ہے جتنا ہماری پولیس اورفوج کے پاس بھی نہیں۔ ہم مرنے والوں کے ساتھ صرف فوٹوسیشن کراتے ہیں۔ رضاربانی نے کہاکہ اگر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اگلے اجلاس میں نہ آئے تو سینیٹ میں ان کے خلاف استعفے کی تحریک پیش کریں گے۔