کراچی سے کوئٹہ جانے والی کوچ خضدار کے قریب حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی

حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کو کوئٹیہ منتقل کردیا، مقامی اسپتال انتظامیہ

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: فائل

کراچی سے کوئٹہ جانے والی کوچ خضدار کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ خضدار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار لوگوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اس لئے انہیں کوئٹہ بھجوادیا گیا ہے۔

 

۔

Load Next Story