کراچی سی آئی ڈی پولیس نے سینٹرل جیل اوراسکول پرحملے کی سازش ناکام بنادی
دہشت گردوں کے قبصے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا
ISLAMABAD:
سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیرمیں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تظیم لشکرجھنگوی کے 7 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سینٹرل جیل اوراسکول پرحملے کی سازش ناکام بنادی۔
ڈی آئی جی سی آئی ڈی پولیس کامران افضل اور سی آئی ڈی ایس ایس پی چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتارکئےگئے ان دہشت گردوں کے قبصے سے 125 کلوگرام دھماکا خیزمواد، 7 خودکش جیکٹس، 2کلاشنکوف، 7 پستول، 3 ڈیٹونیٹرز، 50 فٹ ڈیٹونیٹروائراور سیکڑروں گولیاں برآمدکی گئیں۔
سی آئی ڈی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے سینٹرل جیل پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے لئے وہ پہلے اسکول کی بس پر حملہ کر تے جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسزکی توجہ وہاں مبذول ہوجاتی اور اس کے بعد وہ سینٹرل جیل پرحملہ کردیتے۔