نئی دلی میں خواتین کے تحفظ کے لئے ’’چارلیز اینجلز‘‘ نے کمر کس لی

دستہ نئی دلی کے عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں کے باہر اوباش لوگوں کے ہاتھوں ہراساں کی جانے والی خواتین کی مدد کرے گا

نئی دلی کو دنیا بھر میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قراردیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کے باعث اب پولیس نے خصوصی تربیت یافتہ لیڈی اہلکاروں کا دستہ تیار کیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی پولیس نے 40 خواتین اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستہ تیار کیا ہے،جس کا مقصد شہر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔ دستے میں شامل تمام اہلکاروں کو مارشل آرٹس کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ ''چارلیز اینجلز'' کے نام سے پکارا جانے والا یہ دستہ نئی دلی کی سڑکوں، بازاروں، میٹرو اسٹیشنز اور تعلیمی اداروں کے باہر ہراساں کی جانے والی خواتین کی مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ نئی دلی کو دنیا بھر میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر قراردیا جاتا ہے۔
Load Next Story