سندھ اسمبلی میں مسافر بسوں سے سی این جی سیلنڈرز نکلوانے سے متعلق قرارداد منظور

ہزاروں روپے منافع کمانے والے ٹرانسپورٹرز مسافروں کی حفاظت کی بھی فکر کریں، قرارداد

پبلک ٹرانسپورٹ کو اضلاع کی بنیاد پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں، قرارداد فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔


اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد خالد نے پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ہزاروں روپے منافع کمانے والے ٹرانسپورٹرز مسافروں کی حفاظت کی بھی فکر کریں اور بسوں سے سی این جی سیلنڈرز نکال دیئے جائیں، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے آپریشن کیا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو اضلاع کی بنیاد پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بھی کمرشل گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی سیلنڈرز نکالنے کا حکم دے چکی ہے۔
Load Next Story