افغان صوبے قندھار میں طالبان کا پولیس اسٹیشن پر حملہ 26 اہلکار ہلاک

طالبان نے قندھار پولیس اسٹیشن پر جس وقت حملہ کیا تواس دوران 2 خود کش حملہ آوروں نے بھی خود کودھماکے سے اڑا لیا، حکام

افغان فوج نے طالبان کے خلاف قندھاراور ہلمند میں بھر پور آپریشن کررہی ہے، افغان حکام فوٹو:فائل

افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس اسٹیشن پر طالبان کے خودکش حملے میں 26 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

قندھار کے پولیس چیف عبدالحکیم کے مطابق بھاری اسلحے سے لیس طالبان نے قندھار کے شہر پلی عالم کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا جب کہ اس دوران 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس افسران سمیت 26 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اور افغان فوج طالبان کے خلاف قندھار اور ہلمند میں بھر پور آپریشن کررہی ہے جس کے جواب میں طالبان نے یہ حملہ کیا۔

واضح رہے کہ نیٹو اور امریکی افواج کے افغانستان میں آپریشن کے خاتمے کے بعد افغان پولیس اور فوج نے طالبان کے گڑھ ہلمند اور قندھار میں بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے جواب میں طالبان بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں جس میں افغان پولیس کوگزشتہ دنوں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

Load Next Story