لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا واہ کینٹ دھماکے کے مجرم کو 69 بار سزائے موت کا حکم

2 رکنی بینچ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی

واہ کینٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئےتھے، فوٹو: فائل

KARACHI:

راولپنڈی بینچ نے واہ کینٹ دھماکے کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے 69 بار سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے واہ کینٹ میں خود کش بم دھماکے کے مرکزی مجرم حمید اللہ جان کی انسداد دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس ذوالقرنین اور جسٹس خالد محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم حمید اللہ جان کو 69 بار سزائے موت، 80 بار عمر قید، دس دس سال قید بامشقت اور 80 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ واہ کینٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئےتھے جب کہ کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

Load Next Story