دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہیں سربراہ پاک فوج
آرمی چیف اور افغان صدر کی ملاقات میں پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پیش رفت سمیت سرحدی انتظامات کو بھی سراہا گیا ہے جب کہ اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔
پاک افغان سیاسی وعسکری قیادت نے سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا جب کہ ان اہم ملاقاتوں میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل میں موجود ہیں جہاں ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہیں۔