3سے کم سمیں رکھنے والوں کیلیے تصدیق کی تاریخ میں14اپریل تک توسیع

جن لوگوں کے پاس3سے زائد سمیں ہیں ان کیلیے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی

ملک بھر موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کی حالیہ مہم کے اختتام پر موبائل فون سبسکرپشن میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے جس سے کمپنیوں کی درجہ بندی میں بھی تبدیلی آسکتی ہے۔ ماہرین۔ فوٹو: فائل

پی ٹی اے نے3سے کم سموں کیلیے تصدیق کی تاریخ14اپریل تک بڑھا دی۔3سے زائد سمیں رکھنے والے 26فروری تک تصدیق کراسکیں گے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 26 فروری مقرر تھی۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلیے مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے تاہم جن لوگوں کے پاس3سے زائد سمیں ہیں ان کیلیے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی اور ایسے افراد26فروری تک ہی سموں کی تصدیق کراسکیں گے جبکہ 3سے کم سمیں رکھنے والے افرادکو مہلت ملے گی جو14اپریل تک تصدیق کرا سکیں۔

Load Next Story