کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ٹارگٹ کلر گرفتار

گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے، پولیس

دونوں مقتولین کی شناخت شناخت نواز اور محمد کریم کے نام سے کی گئی۔ فوٹو: فائل

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوچ ایک ٹارگٹ کلر کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حیدری پولیس اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ امدادی رضاکاروں نے لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت نواز اور محمد کریم کے نام سے کی گئی۔


دوسری جانب پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے کی ہے۔ آئی جی سندھ نے بھی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے لئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 

Load Next Story