بلوچ رہنماؤں سے حکومت کے مذاکرات جاری ہیں پارلیمنٹری سیکریٹری

فوج ہراس سیاسی عمل کی حمایت کرے گی جو آئین کے مطابق ہو، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی

وزیر دفاع سید نوید قمر کی سربراہی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی سرداراخترمینگل سمیت دیگر بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کر رہی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

پارلیمنٹری سیکریٹری خرم جہانگیر وٹو نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور دوسرے بلوچ رہنماؤں سے حکومتی کمیٹی مذاکرات کررہی ہے۔

خرم جہانگیر وٹو نے قومی اسمبلی کوبتایا کہ اس سلسلے میں وزیر دفاع سید نوید قمر کی سربراہی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سرداراخترمینگل سمیت دیگر بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کر رہی ہے۔


واضح رہے کہ کچھ روزقبل بلوچ رہنما سردار اختر مینگل نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت بلوچستان بدامنی کیس میں پیش ہوکراپنے 6 نکات پیش کئے تھے جس میں انہوں نے صوبے کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار انتظامیہ اور خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کو ٹہرایا تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی بلوچستان کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج ہراس سیاسی عمل کی حمایت کرے گی جو آئین کے مطابق ہو۔

Recommended Stories

Load Next Story