کالعدم تنظیمیں تحریک انصاف کی امن ریلی پر حملہ کرسکتی ہیں وزارت داخلہ

تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے 7 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں ایک جلسے کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے 7 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں ایک جلسے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی امن ریلی پرحملہ کرسکتی ہیں۔



خیبر پختونخوا حکومت کوجاری کئے گئے ایک مراسلے میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جنوبی وزیرستان امن ریلی پردہشت گرد حملہ کرسکتے ہیں۔


مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اورجنڈولہ میں تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پرحملے کی تیاری کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان نے 7 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں ایک جلسے کا اعلان کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story