امریکی صدر اوباما سے ملاقات میں پہنا گیا مودی کا سوٹ نیلامی کیلیے پیش
نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دریائے گنگا صاف کیا جائے گا
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا وہ سوٹ جو انھوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات کے موقع پر پہنا تھا، دریائے گنگا کی صفائی کیلیے رقم اکٹھی کرنے کی غرض سے نیلام کیا جارہا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سوٹ کو مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر سورت میں بھارتی وزیراعظم کو ملنے والے 450 سے زائد تحائف کے ساتھ نیلام کیا جائے گا۔ نیلام میں رکھی جانیوالی اشیا وہ تحائف ہیں جو وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ملے ہیں، سوٹ کے لیے کوئی خاص ریزرو قیمت مقرر نہیں کی گئی۔