نائجریا جنازے پر بمباری 20سے زائد افراد ہلاک بوکوحرام کے 300 جنگجو مار دیے فوج کا دعویٰ
سرحد کے قریبی گاؤں میں کی گئی بمباری میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، نائیجیریا کا واقعے میں ملوث ہونے سے انکار
KARACHI:
نائیجیریا کی سرحد کے نزدیک نائجر کے ایک گاؤں پر نامعلوم طیارے سے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں ایک جنازے میں شریک سوگواروں میں سے 20 سے30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
منگل کے روز کی جانے والی بمباریٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ کی اطلاع انسانی حقوق تنظیم کے کارکنوں نے گزشتہ روز مقامی حکام کو پہنچائی، بمباری کا سبب نائجر میں جاری علاقائی فوجی آپریشن سے بتایا جا رہا ہے جس کا ہدف نائیجیریا کے عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کے جنگجو ہیں، فضائی بمباری کی ذمے داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی، نائیجیریا نے اس واقعے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
آن لائن کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے بوکو حرام کے کئی سو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، نائیجیرین فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مونگونو نامی شہر پر دوبارہ قبضے کے دوران کم از کم 300 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور درجنوں کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے، دوسری طرف نائجر میں ہزاروں افراد نے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف مظاہرہ کیا۔