لاہورمیں ایل ڈی اے حکام نے اساتذہ اورطلبا کو بند کرکے اسکول سیل کردیا

ایل ڈی اے حکام نے کمرشل فیس جمع نہ کرانے پراساتذہ اور طلبا کی اسکول میں موجودگی کے باوجود اسکول سیل کیا۔

کمرشل لائزیشن کے خلاف کیس عدالت میں ہے اور اسٹے آرڈر کے باوجود اسکول سیل کردیا گیا، پرنسپل ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایل ڈی اے حکام نے کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر اساتذہ اور طلبا کی اسکول میں موجودگی کے باوجود اسکول سیل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے حکام نے نجی اسکول کو کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر سیل کردیا جبکہ اساتذہ اور طلبا اسکول کے اندر بند ہوکر رہ گئے۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ نے کمرشل لائزیشن قوانین کے مطابق فیس جمع نہ کرائی اور کئی بار انتظامیہ کو اس حوالے سے نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم نوٹسز کا جواب نہ دینے پر اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ کمرشل لائزیشن کے خلاف کیس عدالت میں ہے جبکہ عدالت معاملے پر حکم امتناعی بھی جاری کرچکی ہے جس کے باوجود ایل ڈی اے حکام نے اسکول کو سیل کردیا جو کہ توہین عدالت ہے۔
Load Next Story