روس میں ایک ہی صبح تین طلوع آفتاب کو دیکھ کر لوگ سکتے میں آگئے
اس طرح کا منظر ہوا میں شیشوں جیسے برف کے گولوں کے آنے کی وجہ سے ہوتا ہے اور گولے سورج کی کرنوں کو منعکس کر دیتے ہیں
MIRPUR:
بعض اوقات کچھ غیر معمولی مناظر اچانک آنکھوں کے سامنے آجائیں تو انسان کچھ لمحوں کے لیے تو سکتے میں آجاتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا روس میں جہاں گزشتہ دنوں ایک صبح لوگوں نے تین سورج کو تین اطراف سے طلوع ہوتا دیکھا تو حیرت زدہ رہ گئے اورکئی لوگوں نے تو ان مناظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کر کے اسے یاد گار بنا لیا۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فریبِ نظر کا انوکھا نظارہ روس کے مغربی شہر چیلیا بنسک کے آسمان پر جلوہ گر ہوا جس میں مشرق سے ابھرتے ہوئے ایک نہیں بلکہ تین سورج نظر آرہے تھے جسے دیکھ کر پہلے تو لوگ حیران و پریشان رہ گئے لیکن پھر انہوں نے اپنے کیمروں اور موبائل فون میں اس یاد گار منظر کو محفوظ کر لیا۔
اس دلچسپ اور انوکھے منظر کی وضاحت کرتے ہوئے مقامی ماہر موسمیات گالینا شیپو رینکو کا کہنا تھا کہ اس طرح کا منظر ہوا میں شیشوں جیسے برف کے گولوں کے آنے کی وجہ سے نظر آتا ہے اور جبکہ برف کے یہ گولے سورج کی کرنوں کو منعکس کر دیتے ہیں. ماہر موسمیات نے مزید بتایا کہ جس روز یہ منظر دیکھا گیا اس روز انتہائی سرد دن تھا اور فضا میں ہیگز گونل آئس کرسٹلز موجود تھے جسے عام آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا جبکہ درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا اس لیے جب سورج کی کرنوں نے انگڑائی لی تو وہ ان کرسٹلز کے گولوں سے ٹکرا گئیں جس سے شعاعین مختلف سمتوں میں منعکس ہوگئیں اور دیکھنے والے کو یوں محسوس ہونے لگا جیسا کہ آسمان پر تین سورج چمک رہے ہوں اسے سائنس کی زبان میں 'آپٹکل ہالو ایفکٹ' کہا جاتا ہے۔
کچھ دن قبل چیلیابنسک کے لوگوں نے ایک اور غیر معمولی منظر بھی دیکھا تھا جب سڑکوں پر ہلکے نیلے رنگ کی برف باری ہوئی تھی جس سےکچھ لوگوں کو خدشہ ہوا تھا کہ یہ برف خطرناک تھی لیکن اس کے نیلے رنگ کی وجہ بتاتے ہوئے ایک ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے تہوار کے دنوں میں انڈوں کو رنگ کرنے والی ایک مقامی فیکٹری میں رنگ لِیک ہونے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے پاؤڈر والا رنگ ہوا میں شامل ہو گیا اور باہر سڑکوں پر پڑی ہوئی برف پر جم گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2013 میں یہ شہر اس وقت مشہور ہوا تھا جب اس کے آسمان پر570 کلوگرام وزنی شہابیوں کے ٹکڑوں کی بارش ہوئی تھی جس میں 900 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے تھے۔