اوکاڑہ بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل پرسوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

نور جمال اپنی بیوی اوربچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ ساہیوال سے آنے والی تیز رفتار بس نے اُنہیں کچل ڈالا۔ فوٹو: فائل

اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پرتیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار، اس کی بیوی اورتین بچے جاں بحق ہوگئے۔

نور جمال اپنی بیوی اوربچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ ساہیوال سے آنے والی تیز رفتار بس نے اُنہیں کچل ڈالا۔


نورجمال اس کی بیوی شہنازبی بی، بچے ارسلان، شمائلہ اورعمران موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 9ماہ کی بچی معجزانہ طورپربچ گئی۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس تحویل میں لے کر حادثےکی تحقیقات شروع کر دیں۔

Recommended Stories

Load Next Story