ڈی ایس پی کورنگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
بینچ نے متحدہ کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست پر مشتمل درخواستوں کی سماعت بھی کی
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ نے ڈی ایس پی کورنگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 12 مارچ کو پیشی کا حکم دیا ہے۔
بینچ نے ارشاد بی بی کی درخواست کی سماعت کی جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے بیٹے عرفان اور اہلیہ کوگزشتہ برس کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے پولیس اہلکار لے گئے بعد میں بہو کو رہا کردیا جب اہلخانہ تھانے گئے تو عرفان غائب تھا عدالت نے ڈی ایس پی کورنگی کو نامزد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور حکم کی تکمیل نہ ہونے پر ڈی ایس پی کورنگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسی بینچ نے2 وکیل بیٹوں اور3 پوتوں کی گمشدگی سے متعلق آئینی درخواست پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیا ہے، اسی بینچ نے متحدہ کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست پر مشتمل درخواستوں کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ17 ماہ قبل رینجرز نے پی آئی بی سے سیکٹر ممبر محمد علی، محمد نعیم اور عارف کو حراست میں لیا جن کا تاحال پتہ نہیں ہے فاضل بینچ نے سیکٹر آفس میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج 5 مارچ تک طلب کرلی۔