سینیٹ انتخابات مسلم ليگ ن کے امیدوار سعود مجيد کے کاغذات نامزدگی مسترد
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نادہندہ ہیں اس لئے وہ سینیٹ کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، الیکشن کمیشن
سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل دوسرے روز بھی جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔ دوسرے اور آخری دن اب تک جانچ پڑتال کے دوران مسلم ليگ (ن) کے امیدوار سعود مجيد کو نادہندہ قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جاچکے ہیں۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 23 اور 24 فروری تک کی جاسکیں گی جبکہ انتخابات کے لئے پولنگ 5 مارچ کو ہوگی۔