لورالائی میں کوئلے کی کان میں پھنسے 7 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
مزدور گزشتہ روز کان میں پھنس گئے تھے جنہیں باہر نکالنے کیلئے آج صبح تک امدادی کارروائیاں کی گئیں جو ناکام رہیں
FAISALABAD:
بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پھنسے 7 مزدور زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی مقامی کوئلہ کان میں اچانک گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا تو کان بیٹھ گئی اور وہاں کم کرنے والے 7 مزدور پھنس گئے جنہیں باہر نکالنے لئے آج صبح تک امدادی کارروائیاں کی گئیں تاہم مزدوروں کو بچایا نہ جاسکا اور وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔