مسجد الحرام میں اب مزید 5 لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے

سعودی فرماروا نے جمعے کے خطبات کے ترکی اور ہاؤسا زبانوں میں ترجمے کی بھی ہدایت کی ہے

سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ نے مسجد الحرام کی توسیع منصوبہ شروع کیا تھا فوٹو : فائل

سعودی عرب کے شاہ سلمان نے مسجد الحرام کا توسیع شدہ حصہ عوام کے لئے کھولنے کی ہدایت کردی ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مزید 5 لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔


عرب ویب سائیٹ کے مطابق حرم میں توسیع کے منصوبے کے تحت مسجد الحرام میں مزید جگہ کو شامل کرکے اس پر نئی تعمیرات کی گئی ہیں۔ سعودی شاہ کی ہدایت پر کھلنے والے حصے سے معتمرین اور نمازی کسی رکاوٹ کے بغیر طواف کعبہ کرسکیں گے اور انہیں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ شاہ سلمان نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دیے جانے والے جمعے کے خطبات انگریزی، فرانسیسی، اردو اور مالے کے بعد ترکی اور ہاؤسا زبانوں میں ترجمے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ نے مسجد الحرام کی توسیع منصوبہ شروع کیا تھا۔ جس کی تکمیل سے مسجد میں بیک وقت 20 لاکھ نمازی نماز ادا کرسکیں گے اور ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ 30 ہزار زائرین طواف کعبہ کرسکیں گے۔
Load Next Story