محکمہ انسداد دہشت گردی کا پشاور سے انتہائی مطلوب دہشت گرفتار کرنے کا دعویٰ

گرفتار دہشت گرد لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کا ساتھی تھا، محکمہ انسداد دہشت گردی

حکومت نے دہشت گرد کے سر کی قیمت بھی مقرر کررکھی تھی، فوٹو:فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی نے ورسک روڈ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم مومن انتہائی مطلوب دہشت گرد اور باڑا خیبرایجنسی کا رہائشہ ہے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کا ساتھی تھا اور اس کا بھائی انارگل بھی منگل باغ کا اہم کمانڈر رہا ہے جب کہ حکومت نے دہشت گرد کے سر کی قیمت بھی مقرر کررکھی تھی۔
Load Next Story