بیلنس ون ڈے کا پلیئر نہیں مائیکل ہولڈنگ
بیلنس ٹیسٹ کا انتہائی شاندار بیٹسمین ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ کیلیے وہ کسی طور موزوں نہیں، سابق ویسٹ انڈین پیسر
KHANEWAL:
سابق ویسٹ انڈین پیسر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے نیوزی لینڈ سے میچ کیلیے گرے بیلنس کی انگلش ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھادیا۔
ان کا خیال ہے کہ وہ ون ڈے کرکٹ کیلیے موزوں پلیئر نہیں ہیں، یکطرفہ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8وکٹ سے مات دی، اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہولڈنگ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ انگلینڈ نے اس مقابلے کیلیے درست ٹیم میدان میں نہیں اتاری، الیکس ہیلز کو اس میں شامل کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ وہ موجودہ ٹیم کے بیشتر پلیئرز سے زیادہ عمدہ کھیل پیش کرسکتا تھا، اسی طرح میں گیرے بیلنس کو ون ڈے کا پلیئر نہیں سمجھتا، وہ ٹیسٹ کا انتہائی شاندار بیٹسمین ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ کیلیے وہ کسی طور موزوں نہیں تھا۔