عراق میں داعش جنگجوؤں نے 150 افراد کو قتل کردیا
جنگجوؤں نے محاصرے کے دوران البغدادی میں قتل عام کیا جبکہ موصل میں اپنے ہی 12 ساتھیوں کو قتل کردیا۔
عراق میں داعش نے عراقی حکومت کے حامی قبیلے البوعبید کے 150 افراد کو قتل کر دیا جبکہ شام میں جھڑپوں کے دوران 129 شامی فوجی اور 116 باغی مارے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش نے تقریباً ایک ہفتے سے عراقی کے البغدادی قصبے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ محاصرے کے دوران اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ البغدادی کی لوکل کونسل کے سربراہ ملالہ العبیدی نے بتایا کہ دولت اسلامیہ نے البوعبید قبیلے کے افراد کو اس وجہ سے قتل کیا ہے کہ ان کے لشکری حکومتی فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔
داعش نے جنوبی موصل میں اپنے 12 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ امریکا اور اتحادی ممالک نے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر 15فضائی حملے کیے۔ داعش نے اپنے جنگجوؤں کو اٹلی پر حملے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ادھر شام میں النصرہ فرنٹ کے باغیوں نے حلب کے شمالی علاقے میں شامی فورسز کے زیرقبضہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ جھڑپوں میں 129 شامی فوجی اور 116 باغی مارے گئے ہیں۔