سینیٹ الیکشن کے لیے ایم کیوایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی رحمان ملک
ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے فارمولا تیار کررہے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی
لاہور:
پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے ایم کیوایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے جبکہ سندھ حکومت میں متحدہ کو شامل کرنے کے لیے بھی فارمولا تیار کررہے ہیں۔
لاہورایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین اورآصف زرداری آپس میں دوست ہیں، سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے اور سندھ حکومت میں متحدہ کی شمولیت کے لیے بھی فارمولا تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں (ن) لیگ سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کررہی ہم سینیٹ میں اپنی اکثریت ثابت کردیں گے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جلد وطن واپس آئیں گے جس کےبعد وہ پنجاب کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے جب کہ بلاول کی واپسی تنقید کرنے والوں کے منہ پر طماچہ ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی ان کی ڈگری جعلی ثابت کردے تو وہ ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دیں گے۔