دہشت گردی کو صرف فوجی طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا چوہدری نثار علی

پاکستان نے دنیا میں دیرپا امن کے لیے سیاسی تنازعات سمیت دہشت گردی کے اسباب کے خاتمے پر زور دیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

امریکی صدر کا دہشت گردی اور مذہب سے متعلق بیان پاکستان کے موقف کی توثیق ہے، چوہدری نثار، فوٹو:فائل

HYDERABAD:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو صرف فوجی طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔


سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں دیرپا امن کے لیے سیاسی تنازعات سمیت دہشت گردی کے اسباب کے خاتمے پر زور دیا ہے جب کہ دہشت گردی کو صرف فوجی طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

چوہدری نثار نے وائٹ ہاؤس میں سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کے دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہ ہونے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے پاکستان کے اس موقف کی توثیق کی ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذہبی تعلق کے بجائے ان کے منفی کاموں سے پہچانا جائے۔
Load Next Story