لاہور میں اسکول کی تقریب میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 28 بچے بے ہوش
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی
نجی اسکول کی تقریب کے دوران جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 28 بچے بے ہوش ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ میں نجی اسکول کی تقریب کے دوران جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث 28 بچے بے ہوش ہوگئے جس میں 18 طلبہ اور 10 طالب علم شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اسکول کے نچلی منزل کے ہال میں الوداعی پارٹی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران لائٹ چلی گئی اور جیسے ہی جنریٹر چلایا گیاتو اس کا دھواں ہال میں بھرنے کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے اسکول کے مالک سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے اسکول میں دھویں سے متاثرہ بچوں کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔