آج کی کہانی جواب
وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی سے پریشان تھا۔<br />
اسے یقین تھا؛ ہم کوئی غلطی بار بار دہرا رہے ہیں۔
وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی سے پریشان تھا۔
اسے یقین تھا؛ ہم کوئی غلطی بار بار دہرا رہے ہیں۔
ایک خطا، جو ہم درست نہیں کر سکے۔
سقم، جو دور نہیں ہو سکا۔
اس نے دن رات تحقیق کی۔
کتابیں کھنگالیں، ماہرین سے بات کی۔
عالموں سے بابائوں سے ملا۔
''ہمیں لگاتار کسی مسئلے کا سامنا ہے!''
وہ ہر ایک سے کہتا۔ مگر کہیں سے جواب نہیں ملا۔
تھک کر وہ صوفے پر گر گیا۔
اچانک نیوز کاسٹر کی پرجوش آواز سنائی دی:
اسٹار آل رائونڈر، بوم بوم لگاتار پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ وہ اسے یادگار ۔۔۔
''مل گیا جواب!'' اس نے خوشی سے چھلانگ لگائی۔
اور اپنا گھٹنا تڑوا بیٹھا۔۔۔