ایف بی آرنے ٹیکس وصولیوں کاہدف120ارب روپے کم کردیا

ایف بی آر نے ٹیکس ہدف کم کرکے 2690 ارب کردیا ہے، ذرائع

ایف بی آر نے ٹیکس ہدف کم کرکے 2690 ارب کردیا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

ایف بی آر نے رواں مالی سال کیلیے مقررہ 2810 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں 120 ارب روپے کی کمی کردی۔


ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ چندروز قبل نظرثانی شدہ ٹیکس اہداف تیار کرکے فیلڈ فارمشنز کو بھجوا دیے گئے ہیں اور واضح کیا گیا کہ اس ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ہدف کم کرکے 2690 ارب کردیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو اس ہدف پر بھی نظرثانی کرنا پڑے گی کیونکہ ریونیو گروتھ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں رواں مالی سال اگر ٹیکس وصولیاں 2600 سے2650ارب کے لگ بھگ بھی رہتی ہیں تو بھی بڑی کامیابی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پہلے ہی ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کو ناقابل حصول قرار دے دیا تھا اور گزشتہ مذاکرات میں ریونیو ہدف پر نظرثانی پر اتفاق ہوا تھا اور آئی ایم ایف کو 2690 ارب روپے کے نظرثانی شدہ ہدف پر بھی تحفظات تھے تاہم آئی ایم ایف کو اضافی ریونیو اکھٹا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور اسی یقین دہانی کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھائی گئی اور سیکڑوں اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5فیصد اضافہ کیا گیا۔
Load Next Story