افراط زر کی شرح گزشتہ ہفتے 008فیصدگھٹ گئی

19فروری2015کو ختم ہونےوالےہفتے کےدوران ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں0.08فیصد کی کمی ہوئی،پاکستان بیورو شماریات

19فروری2015کو ختم ہونےوالےہفتے کےدوران ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں0.08فیصد کی کمی ہوئی،پاکستان بیورو شماریات۔ فوٹو؛فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی دیکھی گئی۔


پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 فروری 2015 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں0.08فیصد کی کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 0.95 فیصد کم ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ مسلسل آٹھواں ہفتہ ہے جب ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 فروری کو ختم ہفتے میں6 اشیا بشمول پیاز، لہسن، کیلے، چائے کی پتی، تازہ اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ انڈے، ٹماٹر، ایل پی جی سلنڈر، آلو، دال چنا، گڑ، زندہ فارمی مرغی، پکانے کا تیل (ٹن)، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، دال مسور، باسمتی ٹوٹا چاول، ویجیٹیبل گھی (ٹن)، سرسوں کے تیل، چینی، دال ماش، گندم، آٹے، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی) اور دال مونگ سمیت 19اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔
Load Next Story