نسلی تعصب کے شکار سلیمان کو فرنچ صدر فرانکوئس کا فون اظہار ہمدردی
چیلسی کے منیجر جوز مورینہو نے متاثرہ سلیمان کو میچ دیکھنے کا دعوت نامہ دیا لیکن انھوں نے اسے مسترد کردیا
فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولینڈ نے چیلسی شائقین کے ہاتھوں میٹرو ٹرین میں سوار ہونے پر نسلی تعصب کا نشانہ بننے والے سیاہ فام فرنچ شہری سلیمان ایس کو فون کرکے اظہار ہمدردی کیا۔
دوسری جانب چیلسی کے منیجر جوز مورینہو نے متاثرہ شخص سلیمان کو میچ دیکھنے کا دعوت نامہ دیا لیکن انھوں نے اسے مسترد کردیا،ان کا کہنا ہے کہ میں ابھی ذہنی طور پر اس کیلیے تیار نہیں ہوں۔ دوسری جانب برطانوی پولیس نے بھی نسلی تعصب کرنے والے چیلسی شائقین کیخلاف تحقیقات کا اعلان کردیا ہے اور پولیس حکام اس حوالے سے منظرعام پر آنے والی ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں۔