کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک

ملزمان کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے اور ان کے خلاف خلاف قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات  درج تھے، پولیس

ملزمان کی شناخت شہریار اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے, فوٹو: فائل

لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک ہوگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں الفلاح روڈ پر پولیس نے ملزمان کی موجودگی پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شہریار اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے اور ان کے خلاف خلاف قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات درج تھے۔

 
Load Next Story