ڈسپلن کی خلاف ورزی بنگلا دیش کے بورڈ کا فاسٹ بولرالامین کو وطن بھیجنے کا فیصلہ
آئی سی سی کےاینٹی کرپشن اینڈسیکیورٹی یونٹ نے رپورٹ دی تھی کہ الامین 19 فروری کو مقررہ وقت کے بعد ہوٹل سے باہر پائے گئے
بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بالر الامین حسین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2015میں بنگلا دیش کے فاسٹ بولر الامین حسین سے متلعق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے بی سی بی کو رپورٹ دی تھی کہ وہ 19 فروری کو مقررہ وقت رات 10 بجے کے بعد ہوٹل سے باہر پائے گئے تھے۔
دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم کے مینیجر خالد محمود کا کہنا ہے کہ عام طور پر اگر کوئی کھلاڑی کسی وجہ سےمقررہ وقت کے بعد ہوٹل نہ آسکے یا باہر جانا چاہے تو وہ ٹیم مینیجمنٹ سے اجازت لیتا ہےلیکن الامین نے ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں دی لہٰذا اس خلاف ورزی پر انہیں جلد از جلد وطن واپس بھیج دیا جائے گا جب کہ ورلڈ کپ کے اختتام پر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ اس حوالے سے خود بھی تحقیقات کرے گا۔
واضح رہے کہ الامین حسین بنگلا دیش کی جانب سے 11 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔