بھتہ لینے کا الزام ایس آئی یو کے 3اہلکار عدم ثبوت پر رہا

ملزمان کیخلاف ثبوت نہیں ملا، پولیس رپورٹ، تفتیشی افسر سے حتمی رپورٹ طلب

ملزمان کیخلاف ثبوت نہیں ملا، پولیس رپورٹ، تفتیشی افسر سے حتمی رپورٹ طلب

پولیس نے بھتہ خوری کے الزامات میں ملوث اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے 3 اہلکاروں کو رہا کردیا اور اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 03میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے تحت رپورٹ پیش کردی ہے



، سیشن جج غلام مصطفی میمن پر مشتمل عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ تفتیش مکمل کرکے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173کے تحت رپورٹ جلد عدالت میں پیش کریں، جمعہ کو مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر اسرار نے رپورٹ پیش کی کہ اس نے مختلف پہلوئوں سے اس مقدمے کی تفتیش کی تاہم ملزمان اے ایس آئی جاوید اقبال، کانسٹیبلز مظہر خان اور وسیم زیدی کیخلاف بھتہ خوری کے الزام میں کوئی ثبوت نہیں ملا، اس لیے ملزمان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں انھیں بری کردیا جائے،

استغاثہ کے مطابق ایس آئی یو کے تینوں اہلکار 29جون کو شہر کے اہم کاروباری مرکز جامع کلاتھ مارکیٹ میں داخل ہوئے اور ایک دکاندار کو بھتہ نہ دینے پرحراست میں لے لیا تاہم دکاندار کے شور مچانے پر مارکیٹ کے دیگر تاجر جمع ہوگئے اور انھوں نے مقامی پولیس کو اطلاع کردی،
Load Next Story